یورپی یونین ٹیکسٹائل انڈسٹری پر پابندیاں نہ لگائے، بنگلہ دیش

اتوار 5 مئ 2013
Textile Industry
Textile Industry
بنگلہ دیش نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ اس کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر پابندیاں عائد نہ کی جائیں، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈھاکا میں ایک گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گرنے سے 550افراد کی ہلاکت کے بعد یورپی یونین نے دھمکی دی تھیڈھاکا (فارن ڈیسک) کہ وہ بنگلہ دیش کے تیار ملبوسات کی ڈیوٹی فری درآمد سمیت دیگر مراعات ختم کردے گا اور بنگلہ دیش پر پابندیاں عائد کرنے پر غور بھی کرسکتا ہے، دریں اثنا بنگلہ دیش حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر یورپی یونین نے بنگلہ دیش کے گارمنٹس کی برآمد کو حاصل مراعات ختم کردیں یا پابندیاں عائد کردیں تو اس صنعت سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار اور ملکی معیشت سنگین بحران سے دوچار ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ پابندیاں عائد کرنے سے متعلق یورپی یونین کا کوئی باضابطہ خط بنگلہ دیشی حکومت کو تاحال موصول نہیں ہوا۔ ے۔ ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Cotton, Textiles

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More