چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پرر زرعی قرضوں کی فراہمی جاری

اتوار 5 مئ 2013
Agriculture Loan
Agriculture Loan
زرعی ترقیاتی بینک کے تحت چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کے لیے انتہائی آسان شرائط پر ون و نڈوا سکیم کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ بھر پور طریقے سے جاری ہے تاکہ چھوٹے کاشتکار اور کسان کپاس سمیت اپنی دیگر فصلوں کی کاشت کے لیے معیاری بیج ،فیصل آباد: کھادیں اور زرعی آلات خرید سکیں۔ زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ 25ایکڑ آبپاشی اور 50ایکڑ تک بارانی رقبے کے مالک کاشتکار و کسان ون ونڈو آپریشن کے ذریعے پاس بک پر انتہائی آسان شرائط کے تحت قرضے حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تمام خواہشمند کسان و کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ موبائل کریڈٹ آفیسر کے پاس جمع کروائیں ۔ذرائع,(اے پی پی )
Published: Zarai Media Team
Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More