گزشتہ ہفتے تقریباً 3ہزار لوگوں نے روشن پودوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ گملے میں لگے یہ پودے روشنی کامنبع ہوں گے جو آپ کے کمرے، صحن یا کسی بھی جگہ کو روشن کردیں گے۔
ان پودوں کی کاروباری بنیادوں پر تیاری کے لیے فنڈز کے اجرا کے لیے تنظیمیں بنادی گئی ہیں۔ آپ مانیں یا نہ مانیں، ان روشن پودوں میں کوئی بیٹری یا سیل استعمال نہیں ہوا ۔
سائنس دانوں نے پودوں میں موجود بیکٹیریاسے روشنی پیدا کی ہے۔ سائنس دان اس امر پر تحقیق کررہے ہیں کہ یہ پودے کس طرح صارف کی مرضی کے رنگ کی روشنی پیدا کرتے ہے۔ان پودوں کی قیمت 150ڈالرز فی کس ہے۔