تھائی لینڈ میں دسویں ورلڈ بفلو کانگریس میں پاکستانی تحقیق کاروں کی وفد کی قیادت وائس چانسلرو یٹرنری یونیورسٹی کریں گے

May 04, 2013

World Buffalo Congress
World Buffalo Congress

لاہور:(زرعی میڈیا ڈاٹ کام) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی سربراہی میں پاکستانی تحقیق کاروں کی وفد 6سے 8 مئی کوتھائی لینڈ میں ہونے والے دسویں ورلڈ بفلو کانگریس اورساتویں ایشین بفلو کانگریس میں شرکت کریگی اس سلسلے میں گذشتہ روز وائس چانسلر نے کہا دسویں ورلڈ بفلو کانگریس کے موقع پر سب سے زیادہ تحقیقی مقالے(55) پاکستانی تحقیق کار پڑھیں گے انہوں نے کہا بفلو کانگریس میں پیداوار سے لیکر انتظام تک بھینسوں کے مختلف پہلوؤں پرمقالے پیش کیے جائیں گے بھینس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچاس فیصد گوشت اور پینسٹھ (65) فیصددودھ بھینس فراہم کر رہی ہے اور چھوٹے کسانوں کی معیشت میں بھینس کی بھی بہت اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ 2009 میں پا کستان میں چھٹے ایشین بفلو کانگریس کے انعقا د کے بعد بھینس پر تحقیقی کام میں بہت زیادہ اضا فہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والے دسویں ورلڈ بفلو کانگریس میں سب سے زیادہ تحقیقی مقالے پاکستانی تحقیق کار پیش کریں گے

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More