بروقت حفاظتی ٹیکہ جات سے مویشیوں کوگل گھوٹوسے بچایاجاسکتاہے

04 May 2013
ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)

(Gul Ghoto) Disease in Cattle
(Gul Ghoto) Disease in Cattle

(زرعی میڈیا ڈاٹ کام) گائے بھینسوں میں مرض گل گھوٹو کاحملہ عموماً برسات،شدید موسمی دباؤ جیسے دیگرعوامل کے زیرِاثرکسی بھی وقت ہوسکتاہے۔ جس کے نتیجے میں زیادہ تر چھوٹی عمرکے مویشی اس مرض میں مبتلاہوکرہلاک ہوجاتے ہیں۔ بروقت علاج اورحفاظتی ٹیکہ جات سے اس مرض پرقابوپایاجاسکتا ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹرمحمدنواز سعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے کیا۔ انہوں نے گل گھوٹو کی اہم علامات بتاتے ہوئے کہاکہ تندرست مویشیوں میں گل گھوٹوبیمارجانوروں کے منہ کی رال،گوبراورجراثیم آلود خوراک سے پھیلتاہے اس کے علاوہ گلے میں سوزش، تیزبخار، نتھنے پھول جانا، سانس کے ساتھ مخصوص خراٹے دارآوازاورآنکھوں سے پانی بہنااس مرض کی خاص علامات ہیں۔ اگر کسی جانورمیں گل گھوٹو کی علامات نظرآئیں تو بیمارجانورکوتندرست جانوروں سے علیحدہ رکھیں اسے زودہضم غذادیں اورپینے کے لیے صاف پانی فراہم کریں۔ ڈاکٹرمحمدنواز سعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے لائیوسٹاک فارمرز کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ گل گھوٹو سے بچاؤ کے لیے ہر6ماہ بعد خصوصاً موسم گرمااورموسم سرما کی بارشوں سے پہلے یعنی مئی جون اورنومبردسمبرمیں گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں اورمکمل علاج کے لیے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر یاقریبی ویٹرنری ہسپتال سے رجوع کریں انہوں نے کہاکہ مویشی پال خواتین و حضرات مزید معلومات ورہنمائی کے لیے محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی فری ہیلپ لائنز:0800-78685یا0800-78686پررابطہ کریں۔

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

(Gul Ghoto) Disease in Cattle
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More