گندم خریداری مہم جاری ایک لاکھ 30 ہزار بوری باردانہ تقسیم

 باردانہ تقسیم گندم
باردانہ تقسیم گندم
جمعـء 3 مئ 2013

سرکاری خریداری ہونے کے باوجود منڈیوں میں 20ہزار ٹن گندم فروخت کیلئے لائی گی،بڑے بیوپاریوں کی خریداری بھی جاری پہلے شکایات ملی تھیں،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے متعدد مراکز پر چھاپوں کے بعد معاملات بہترہوگئے ہیں،محکمہ خوراک کا دعویٰ

گوجرانولاہ(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک کی گندم خریداری کی مہم کے دوسرے روز ضلع گوجرانوالہ کے 18خریداری مراکز پر ایک لاکھ30ہزار بوری بار دانہ تقسیم کیا گیا گزشتہ روز مجموعی طور پر 52176 بوری گندم پہنچی۔ سرکاری طور پرخریداری شروع ہونے کے باوجودگوجرانوالہ اور نواحی قصبوں کی منڈیوں میں 20ہزارٹن گندم گوجرانوالہ اور نواحی قصبوں کی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے لائی گئی۔ محکمہ خوارک کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ضلع کے 18اضلاع میں بار دانے کی تقسیم میں زیادتیوں کا مکمل ازالہ کر دیا گیا ہے اور اب کسی مرکز پر بار دانے کے اجرا میں بدعنوانی کی شکایات نہیں ہیں۔

جمعرات کے روز گوجرانوالہ میں قائم 3گندم خریداری مراکز پر9481 بوری گندم خریدی گئی۔کامونکی مرکز پر9024بوری،نوشہرہ ورکاں 12680، گکھڑ6236 وزیر آباد1716، علی پور چٹھہ7574،قلعہ دیدار سنگھ 6260،احمد نگر7886، کوٹ لدھا6629، کھیوے والی1746، رسول نگر2404،واہنڈو5987، تتلے عالی5986بوری، جوڑا سیہاں 3850، ورپال چٹھہ مرکز پر 6260بوری گندم خریدی گئی۔
جمعرات کے روز تمام مراکز پر خریدی گئی گندم کی مقدار 52176بوری (5217 ٹن) گندم خریدی گئی جبکہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 142000ٹن گندم خریدی گئی جو گندم خرداری کے ٹارگٹ کا تقریباََساڑھے 6فیصد تھی۔ جمعرات کو گورجانوالہ کے 18مراکز پر بار دانہ کی تقسیم کے دوران 129634بوری ابر دانہ تقسیم کای گیا۔
گوجرانوالہ مرکز نمبر1 پر 3504بوری، گوجرانوالہ2پر 2897بوری،گوجراونوالہ3پر3080بوری، کامونکی12924، ایمن آباد9532، نوشہرہ ورکاں17869، تتلے عالی5888، واہنڈو10806،قلعہ دیدار سنگھ8680بوری,رسول نگر3078، کوٹ لدھا7200،احمد نگر9058، علی پور چٹھہ7862،وزیر آباد5736،ورپال چٹھہ6132بوری گکھڑ8512، کھیوے والی2848 بوری ابر دانہ تقسیم ہوا۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق موجودہ ہفتے کے دوران گندم خریداری مراکز پر کام مجموعی طور پر سست رہا اورمختلف مراکز پر بار دانے کی تقسیم میں سستی اوربد عنوانیوں کی شکایات بھی سامنے آئیں لیکن ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے روزانہ کئی مراکز پر چھاپوں کے بعد اب معاملات بہتر ہیں اور تمام مراکز پر طے شدہ طریقہ کار کی پابندی کروائی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا گوجرانوالہ کے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی کھلی مارکیٹ میں راولپنڈی کے بیو پاریوں کی جانب سے بھاری خریداری مسلسل جاری ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ، گکھڑ، علی پورچٹھہ، وزیرآباد، قلعہ دیدار سنگھ، کامونکی اور دیگر نواحی منڈیوں میں جمعرت کے روز امجموعی طورپر20ہزار ٹن سے زیادہ فصل اتاری گئی۔ذرائع ,دنیا نیوز
Published: Zarai Media Team
Wheat bags, Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More