گندم کی برآمد پر2ماہ کے لئے پابندی لگائی جائے فلورملز ایسوسی ایشن

جمعرات 2 مئ 2013

گندم کی برآمد پر2ماہ کے لئے پابندئ
گندم کی برآمد پر2ماہ کے لئے پابندئ
اسلام آبا د: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن( پی ایف ایم اے ) نے مقامی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے دو ماہ تک گندم کی برآمدات پرمکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پی ایف ایم اے کے چیئرمین چوہدری عنصر جاوید نے کہا ہے کہ گندم کے برآمد کنندگان ملکی منڈیوں سے بڑی مقدار میں گندم خرید رہے ہیں جس سے غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔
گندم کی نئی پیداوار منڈیوں میں آنا شروع ہوچکی ہے اور رواں سیزن کے دوران گندم کی 25ملین ٹن پیداوار متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک کی مقامی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت بڑھتی جارہی ہے کیونکہ برآمد کنندگان جلد ازجلد گندم خریدنا چاہتے ہیں۔
عنصر جاوید نے کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت1200 روپے فی من مقرر کی ہے لیکن مقامی مارکیٹوں میں اس ریٹ پر گندم دستیاب نہیں کیونکہ برآمد کنندگان زائد قیمت پر خریداری کررہے ہیں۔  ذرائع,(اے پی پی)
Published: Zarai Media Team
Wheat Exports
Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More