کسان تنظیموں کی تربیت سے آبپاشی کے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی

 تربیت
تربیت

جمعرات 2 مئ 2013

پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) نے کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے نہری اصلاحات کے عمل میں ان کے پیشہ وارانہ کردار کو موثر اور مربوط بنایا ہے

لاہور (سٹاف رپورٹر) جس سے نظام آبپاشی پر غیرترقیاتی اخراجات کا بوجھ کم کرنے میں خاطرخواہ مدد ملی ہے ۔ یہ بات پیڈا کے جنرل منیجر میاں مقبول احمد نے کسان تنظیموں کے کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں جنرل منیجر (پیڈا) کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ جات کینال سرکل ڈی جی خان اور لوئر باری دوآب کینال سرکل ساہیوال کے ایریا واٹر بورڈز کی کسان تنظیموں کی جنرل باڈی اور مینجمنٹ کمیٹیوں کے ممبران کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع ,دنیا نیوز

Published: Zarai Media Team
Agriculture in Pakistan
Irrigation

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More