پاکستان کو بائیو ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانا چاہیے زرعی ماہرین

Biotechnology Adoption
Biotechnology Adoption
    • جمعرات 2 مئ 2013
جینیاتی طور پر کاشت کی گئی فصلوں سے پاکستان اپنی فوڈ سکیورٹی یقینی بنا سکتا ہےلاہور (سٹاف رپورٹر) زراعت کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بائیو ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانا چاہیے ۔ جینیاتی طور پر کاشت کی گئی فصلوں پر انحصار بڑھا کر نہ صرف پاکستان اپنی فوڈ سکیورٹی یقینی بنا سکتا ہے بلکہ ان فصلوں کی کاشت کے اقتصادی و پیداواری ثمرات کا فائدہ اٹھا کر ملک میں غربت کی شرح کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مونسینٹو پاکستان کے شعبہ ریگولیٹری امور کے سربراہ محمد عاصم،عبدالغفار اور دیگر زرعی ماہرین نے ایگری کلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ارکان کو بائیو ٹیکنالوجی کے موضوع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔  ذرائع, دنیا نیوز
Published: Zarai Media Team
Bio-Technology

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More