انٹیروٹاکسیمیا بھیڑ بکریوں کی مہلک و متعدی بیماری ہے بچاؤ حفاظتی ٹیکہ جات سے ممکن ہے

May 01, 2013

انٹیروٹاکسیمیا بھیڑ بکریوں کی مہلک و متعدی بیماری
انٹیروٹاکسیمیا بھیڑ بکریوں کی مہلک و متعدی بیماری

انٹیروٹاکسیمیا یا انتڑیوں کا زہر بھیڑ بکریوں کی ایک مہلک اور متعدی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشی پال خواتین و حضرات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ لائیوسٹاک فارمرز اپنی بھیڑ بکریوں کو صحت مند رکھ سکیں۔ اس مرض میں قدرتی طور پر جانوروں کی انتڑیوں میں موجود زہریلا مادہ بیماری کا باعث بنتا ہے لہٰذا جانوروں کی خوراک کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس بیماری کی اہم علامات میں جانور کا سست ہو جانا، بھوک کی کمی، تیز بخار، آنکھوں سے پانی کا اخراج اور دست شامل ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات محکمہ کے شیڈول کے مطابق لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محمد عرفان الٰہی سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی ضروری ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کے مویشی تندرست رہ کر زیادہ پیداوار دے سکیں۔

محکمہ لائیوسٹاک کی ہدایات

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

Livestock Farming, Goat Diseases, Sheep
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More