گندم ا سٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کا اسپرے کیا جائے ،زرعی ماہرین
گندم ا سٹور
Share
گندم ا سٹور
منگل 30 اپريل 2013
ایوب زرعی تحقیقی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے گندم اسٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لیے ا سپرے اور گوداموں کو 48گھنٹوں کے لیے ہو ابند رکھنے کی ہدایت کی ہےفیصل آباد(اے پی پی) اور کہاہے کہ تمام افراد جو گندم کو ذخیرہ کرنا چاہتے ہوں وہ گند م ذخیرہ کرنے سے قبل ا سٹورز کی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے زہر کے محلول کاا سپرے یقینی بنائیں تاکہ گودام ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں اور دیگر بیماریوں سے پاک ہو جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپرے کے بعد گودام کو 2دن کے لیے مکمل طور پر ہوا بند رکھا جائے تاکہ اس کے دیر پا اثرات مرتب ہونے سمیت اس میں موجود ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔