پاکستان میں زرعی تعلیم کی شرح بہت کم ہے

Agriculture Education in Pakistan
Agriculture Education in Pakistan

29 اپريل 2013

ڈاکٹر جم ہل :اسلام آباد(آن لائن) یو سی ڈیوس کالج پا کستان میں زراعت کی ترقی کے منصوبوں میں سب سے سرفہرست ہے ۔

ان خیالات کا اظہار یو سی ڈیوس کالج برائے زراعت و ماحولیاتی سائنسز کے ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر جم ہل نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی تعلیم کی شرح بہت کم ہے ۔
پاکستان کی زراعت کو درپیش مسائل امریکہ کی مغربی ریاستوں کی زراعت کو درپیش مسائل سے بہت مماثلت رکھتے ہیں ۔یو سی ڈیوس کالج پاکستان میں زراعت ، لائیوسٹاک پودوں کی کاشت اور اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیس ملین ڈالر کی لاگت سے چار سال پر محیط منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد معیشت کو بہتر بنانا اور لوگوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے –
یو سی ڈیوس میں ماسٹر کرنیوالے چودہ پاکستانی طالبعلموں کو امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی ان منصوبوں کیلئے 9.7 ملین ڈالر کے فنڈز حاصل کئے جائیں گے ۔پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل امریکی زرعی کالج کے ساتھ مل کر مئی میں ایک کمیٹی قائم کرے گی جو کہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلباکی سلیکشن کرے گی ۔ ذرائع, دنیا نیوز

Published: Zarai Media Team

 

 

 

 

 

Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More