چین نیوزی لینڈ کی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بن گیا

Dairy()
Dairy(ڈیری)

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بن گیا،

ولنگٹن : مصنوعات کی برآمدات کے لحاظ سے چین آسٹریلیا پر سبقت لے گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران نیوزی لینڈ نے چین کو 2.3 ارب نیوزی لینڈ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت سے 34فیصد زیادہ ہیں ،برآمدات میں زیادہ تر ڈیری مصنوعات، ٹمبر اور اون شامل ہیں۔ اس کے برعکس آسٹریلیا کو نیوزی لینڈسےمصنوعات کی برآمدات میں 7.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 13.8 ارب نیوزی لینڈ ڈالر ہے۔(ذرائع,اے پی پی)

 

Published: Zarai Media Team

Dairy(ڈیری)

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More