ٹماٹر کی ا چھی پیداوار کیلئے سنڈیوں کو تلف کیا جائے :ماہرین

Tomato( ٹماٹر)
Tomato( ٹماٹر)

چورسنڈی پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی ا چھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے سنڈیوں کو تلف کیا جائے ۔

ملتان: امریکن سنڈی پھل کے اندر داخل ہو کر کھاتی ہے جس سے پھل ناقابل استعمال ہو جاتا ہے ۔ روشنی کے پھندے لگا کر ان سنڈیوں کے پروانوں کو تلف کیا جائے ۔ چورسنڈی پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں ۔ اس کے نقصان کو کم کرنے کیلئے تازہ کٹے ہوئے پودوں کے قریب زمین میں سے سنڈیاں تلاش کر کے تلف کریں ۔ چست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا ہے جس سے پودے کمزور ہو کر بہت کم پھل دیتے ہیں، شدید حملہ کی صورت میں پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔ سست تیلہ اور سفید مکھی دونوں پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں اور لیسدار مادہ خارج کرتے ہیں جس سے پتوں پر سیاہ رنگ کی پھپھوندی لگ جاتی ہے۔(ذرائع, اے پی پی)

Tomato( ٹماٹر)
Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More