موسمی اثرات کے باعث :سندھ میں آم کی پیداوار میں 25فیصد کمی کا خدشہ

April 28, 2013

Mango(آم)
Mango(آم)

مطلوبہ گرمی نہ پڑنے اوربارشوں و تیز ہواؤں سےآم کی فصل متاثر ، سندھڑی،سنہرا،بیگن پھلی،چونسہ،لنگڑا اور آم کی دیگر اقسام کی

پیداوار میں کمی آئے گی،برآمدات متاثر ہونے کا امکان پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار16لاکھ ٹن کے قریب ہے ،5لاکھ60ہزار ٹن پیداوار
سندھ سے حاصل ہوتی ہے ،آم کی پیداوار میں کمی ہوئی تو 1لاکھ 40ہزار ٹن آم کی قلت پیدا ہوگی، فروٹ ایکسپورٹرزکراچی (رپورٹ:مظہر علی رضا) سندھ میں موسم کی تبدیلی کے باعث رواں سیزن میں آم کی مجموعی پیداوار میں25فیصد کمی کا خدشہ ہے

جس کی وجہ سے آم کی برآمدات بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔فروٹ ایکسپورٹرز ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے دوران سندھ میں آم کی
تیاری کے وقت مطلوبہ گرمی نہ پڑنے اور بعد ازاں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث آم کی فصل متاثر ہوئی ہے اور سندھ سے فراہم ہونے
والے آم میں25فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار16لاکھ ٹن کے قریب ہے جس
میں سے 35فیصد 5لاکھ60ہزار ٹن کی پیداوار سندھ سے حاصل کی جاسکتی ہے،یوں سندھ سے آم کی پیداوار میں 25فیصد کمی کے مطابق
تقریباً1لاکھ 40ہزار ٹن آم کی قلت پیدا ہوگی جس سے پاکستان سے آم کی برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آل پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز
ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق سندھ میں 25فیصد فصل خراب ہونے سے سندھڑی،سنہرا،بیگن پھلی، چونسہ ،لنگڑا اور آم
کی دیگر اقسام کی پیداوار میں کمی آئے گی،انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے تک ملک بھر میں آم کی مجموعی پیداوار کا جائزہ لے کر آم کی
برآمدات کا ہدف مقرر کیا جائے گا اور آم کی برآمدات کی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آم کی فصل میں کمی کی
وجہ کسی قسم کی بیماری نہیں بلکہ موسم کی تبدیلی کے باعث ایسا ہوا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ غیر متوقع بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث
سندھ میں آم کی فصل کو نقصان پہنچاہے اور اب ملک میں آم کی مجموعی پیداوار کے تخمینے کے بعد ہی آم کی برآمد کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔۔ذرائع, دنیا نیوز
Mango Farming in Pakistan
Published: Zarai Media Team
Agricultural – Urdu meanings: زرعی – Zarai

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More