مرغی کے نرخوں میں 14روپے فی کلو اضا فہ

April 28, 2013

Chicken prices up
Chicken prices up

انتخابات کے قریب آتے ہی مرغی کی طلب بڑھ گئی ،222 روپے فی کلو فروخت انڈے کی فی درجن قیمت 73 روپےکی سطح پر موجود ہے، ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن

کراچی (آئی این پی): اندرون سندھ میں انتخابی سرگرمیاں بڑھنے سے مرغی کی طلب بڑھ گئی ، سندھ بھر میں مرغی کا گوشت 14روپے اضافے کے بعد 222 روپے کلو ہوگیا، ترجمان پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن معروف صدیقی کے مطابق جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں اسی طرح انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں اضافے سے مرغی کی طلب بڑھی ہے۔ گزشتہ روز سندھ بھر میں زندھ مرغی کی قیمت 8روپے اضافے سے 138 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 14روپے اضافے کے بعد 222 روپے کلو ہوگیا ہے۔ معروف صدیقی نے مزید بتایا کہ انڈے کی قیمت میں بغیر کسی تبدیلی کے 73 روپے فی درجن کی سطح پر موجود ہے۔ ۔ذرائع, دنیا نیوز

Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More