عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ

27 April 2013

climate-change2013لاہور: زرعی میڈیا ڈاٹ کام: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد علاقائی بنیادوں پر زرعی تحقیق پر زیادہ توجہ دے رہا ہے تاکہ موسمی حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بلحاظ علاقہ جدید ٹیکنالوجی وضع کی جاسکے۔ یہ بات ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات کپاس نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ کرنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے18رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت توقیر احمد ڈائریکٹر جنرل نے کی۔ وفدکے شرکاء نے ادارے میں ہونے والی تحقیقاتی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اور نئی اقسام کی تیاری میں ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر عابد محمود نے ادارے کی نئی اقسام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی تیار کی گئی گندم کی نئی اقسام کی وجہ سے ملک گندم میں نہ صرف خود کفیل ہوچکا ہے بلکہ بیرون ملک بھی گندم برآمد کرنے کے قابل ہوا ہے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں کی تحقیقاتی ترجیحات کے بارے میں بتایا کہ موسمی حالات میں اچانک تبدیلیو ں سے ایسی اقسام کی تیاری ازحد ضروری ہے جو زیادہ درجہ حرارت برداشت کرسکیں کیونکہ گلوبل وارمنگ جیسے عوامل کی وجہ سے عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر عابد محمود نے ادارے کی کپاس کی نئی اقسام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی تیار کی گئی کپاس کی نئی اقسام زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان میں کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھی قوت برداشت موجود ہے۔

****

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب

21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

Climate Change, 
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More