گندم خریداری مہم، پنجاب بینک کی سربراہی میں کنسورشیم کا قیام

گندم خریداری مہم
گندم خریداری مہم

پنجاب بینک گندم کی خریداری کے لئے 122.660ارب روپے فراہم کرے گا

لاہور( کامرس رپورٹر)بینک آف پنجاب نے گزشتہ روز گندم کی خریداری کے کنسورشیم برائے سال 2013-14کے رسمی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے ڈوم ہال میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں سینئر بینکرز، 15بینکوں /اداروں کے نمائندگان، سرکاری حکام اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پنجاب بینک نے اس سال محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری کی سرمایہ کاری کیلئے 122.660بلین روپے کے کنسورشیم کی قیادت کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین خان نے حاضرین کو پنجاب بینک کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح بینک نے گندم کی سپلائی کوبہتر بناتے ہوئے کسانوں کے فائدے کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہترین نظام متعین کرنے میں اہم کردار کیا۔روائتی طور پر صرف 5بڑے قومی بینک حکومت کے فنڈز کی ضروریات پوری کیا کرتے تھے۔ پنجاب بینک نے 2009میں سب سے پہلے گندم کنسورشیم میں 9بینکوں /اداروں کے ساتھ 34ارب روپے کے انتظام سے اپنا معیار بلند کیا۔جواب 14پارٹنر بینکوں/اداروں کے ساتھ 1,200روپے فی من گندم کی خریداری کی قیمت کے ہدف کو پورا کرتے ہوئے 122.660بلین روپے تک پہنچ چکی ہے ۔اپنی اسی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب بینک محکمہ خوراک کے اعتماد پر پورا اترا ہے۔ ذرائع, دنیا نیوز

Wheat

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More