ڈیری فارمنگ ایک منافع بخش کاروبارہے

26 April 2013
 ڈاکٹراسرارحسین چوہدری

Dairy farming in Pakistan
Dairy farming in Pakistan

ڈیری فارمنگ ایک منافع بخش کاروبارہے لیکن ا س کے لیے ضروری ہے کہ نیلی راوی نسل کی بھینسیں، ساہیوال، چولستانی اوردوغلی نسل کی اعلیٰ پیداواری اوصاف کی حامل گائیں منتخب کی جائیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹراسرارحسین ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے کیا۔

انہوں نے مویشی پال خواتین و حضرات کی رہنمائی کے لیے ڈیری فارمنگ سے متعلق اہم امورکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس کاروبارکے لیے جانوروں کاچناؤ ظاہری شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وراثتی اورپیداواری ریکارڈ کومدنظررکھ کر کیاجائے۔
اوسطً 10سے12لٹردودھ دینے والے جانورپالیں۔ دودھیل جانوروں کوسبزچارے کے علاوہ ہر3کلوگرام دودھ کی پیداوارعوض 1کلوگرام متوازن خوراک (انمول ونڈا)دیں۔ جانوروں کی پیداواراورکارکردگی کاریکارڈ رکھیں۔ ڈاکٹراسرارحسین ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے مزیدکہاکہ جانوروں کو پینے کے لیے تازہ اورصاف پانی احاطے کے اندرفراہم کریںیاروزانہ 3سے4مرتبہ پانی ضرورپلائیں زیادہ منافع اوربہترکارکردگی کے لیے جدیدٹیکنالوجی(ملکنگ مشین، چارہ کاٹنے والی مشین اورسائیلج)کااستعمال یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں لائیوسٹاک فارمرز دودھ اورجانوروں کی فروخت کے لیے مناسب مارکیٹ دریافت کریں تاکہ انہیں خاطرخواہ منافع حاصل ہوسکے۔Dairy farming in Pakistan
محکمہ لائیوسٹاک, Livestock Department
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More