ورلڈ ویٹرنری ڈے 27 اپریل 2013

26

World Veterinary Day
World Veterinary Day

April 2013

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: پاکستان سمیت دنیا بھر میں27 اپریل (ہفتہ) کو ورلڈ ویٹرنری ڈے منایا جا رہا ہے۔ ورلڈ ویٹرنری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سال ورلڈ ویٹرنری ڈے کا موضوع ’’ویکسی نیشن ‘‘ ہے۔ ورلڈ ویٹرنری ڈے کے موقع پریو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں ویٹس کیئر کلب کے زیرِ اہتمام آگاہی واک، پوسٹر کمپی ٹیشن اورباؤلہ پن کے خلاف مفت ویکسی نیشن کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

واک کا آغاز وائس چانسلر آفس سے صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔ اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور خان

یونیورسٹی کے ڈاگ ہسپتال پر مفت ویکسی نیشن کیمپ اور یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پوسٹر کمپی ٹیشن کا افتتاح کریں گے۔اس دن کے منانے کا مقصد ویٹرنری پروفیشن سے منسلک افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

(مزید تفصیلات کے لیے 03003339394 پر رابطہ کریں)

Agriculture in Pakistan,

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More