دوا ساز کمپنیوں کولاگت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا قانون منظور

pkistan_pharma
pkistan_pharma

قیمتوں میں شفافیت لانے اوردیگر معاملات جانچنے میں مد د ملے گی،ایس ای سی پی

کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ایک قانون کا مجوزہ مسودہ منظور کیا ہے جس کے تحت دوا ساز کمپنیاں اپنی لاگت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی پابند ہونگی۔

ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں فی الحال سیمنٹ، چینی، گھی، فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل کی ایک ذیلی صنعت کیلئے اس طرح کا قانون موجود تھا۔
نئے مجوزہ قانون کے تحت اب دوا ساز کمپنیوں کو بھی اپنی مصنوعات کی مکمل لاگت کا حساب رکھنا ہوگا۔کمیشن کے مطابق قانون سے دواؤں کی قیمتوں میں شفافیت لانے ، ٹیکس کا حساب رکھنے میں آسانی لانے ،صنعتی تنازعے کے حل اور کمپنیوں کی مجموعی کارکردگی کو جانچنے میں مد د ملے گی۔(آن لائن)۔ذرائع, دنیا نیوز
Fertilizer Industry
Published: Zarai Media Team
Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More