تمام طبقات مل کرملک کو گھمبیر مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں

26اپریل2013 ء

Crisis Pakistan
Crisis Pakistan

فیصل آ باد( زرعی میڈیا ڈاٹ کام) تمام طبقات مل کرملک کو گھمبیر مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔حکومت کو توانائی بحران کے حل کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلانا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل توقیر احمد نے زیر تربیت افسران کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ معیشت کے تمام سٹیک ہولڈرز باہم مل کر چلیں۔ اس ضمن میں انہوں نے زیر تربیت افسران سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ صنعت وحرفت کے مسائل کا خاتمہ ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں تاجروں کا کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے فیصل آباد سمیت پورے ملک کے مخیر حضرات کے فلاح وبہبود کے کاموں کو سراہا۔خطبہ استقبالیہ میں قائمقام صدر چوہدری محمد بوٹا نے کہا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال نے پاکستانی صنعتکاروں کو صنعتیں دیگر ممالک شفٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر ملکی صنعت و معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ٹیکسٹائل کی کل برآمدات میں اس شہر کا حصہ 50 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعتی شعبے کو توانائی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تو برآمدات کوپانچ گنا بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ امن و امان کے مألے نے سرمایہ کاری کومتاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی و گیس کی شدید قلت کے باوجود نرخوں میں اضافہ نے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہماری مصنوعات کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جس سے مقابلاتی سکت کم ہو گئی ہے۔

بڑے ڈیموں کی تعمیر و دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول سے اس مألے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں تعلیمی میدان میں کامیابیاں بہتر مستقبل کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے فیکلٹی ممبر کیپٹن(ر)وقار احمد، سابق صدر مزمل سلطان ،جمیل احمد،حاجی غلام دستگیر،ذیشان عمر، ریحان اشفاق شیخ اورچوہدری محمد اصغر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر قائمقام صدر ایوان چوہدری محمد بوٹا ،سابق صدور شیخ محمد خالد حبیب اورشیخ عبدالقیوم نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

سیکر ٹری جنرل

Hot Topic
Faisalabad Chamber of Commerce and Industry (FCCI), Crisis Pakistan

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

Note: Copy Rights @Zaraimedia.com . If you want to reuse this material please contact through Email: contact@zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More