باردانہ کی عدم فراہمی پر کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ 7 گھنٹے تک ٹریفک بلاک رکھی

Pakistan wheat
Pakistan wheat
کسانوں نے محکمہ خوراک کے حکام کیخلاف نعرے لگائے اور سینہ کوبی کی 145مڈل مین سے رابطہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے 145مظاہرین کا الزام 145ڈی سی او وقاص علی کے مذاکرات 145مسئلہ کے حل کی یقین دہانی-
سرگودھا:  گندم خریداری مرکز آسیانوالہ سے باردانہ نہ ملنے پر قرب و جوار کے سینکڑوں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا فیصل آباد روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا جو7 گھنٹے تک جاری رہا۔
اس دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود ضلع میں محکمہ خوراک کی طرف سے قائم خریداری مراکز سے باردانہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔
محکمہ خوراک کے افسران باردانے کی فراہمی کیلئے مڈل مین سے رابطہ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کیخلاف نعرہ بازی اور سینہ کوبی کی اور مطالبہ کیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شفاف انتظامات کیے جائیں۔
ڈی سی او وقاص علی محمود نے گندم گوداموں سے باردانے کی فراہمی وقت مقررہ پرنہ ہونے اظہار برہمی کیا اور فوری طور پر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔(سٹاف رپورٹر) ذرائع, دنیا نیوز
Wheat
Published: Zarai Media Team         Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More