پاک بھارت دو طرفہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کو برآمدات بڑھ کر 1.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں:بھارتی وزیر تجارتpak-india-relations
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے کہا ہے کہ پاک بھارت دو طرفہ تجارت کا حجم دو ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 11ہ ماہ کے دوران بھارت کی پاکستان کو برآمدات بڑھ کر 1.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا بہت بڑی تجارتی منڈی ہے پاک بھارت تعلقات مزید بہتر کر کے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو حل کر کے خطے میں رہنے والے 1.5 ارب لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More