بھیڑبکریوں کو انٹیروٹاکسیمیاسے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

بھیڑبکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں
بھیڑبکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں

محکمہ لائیوسٹاک کی ہدایات

تاریخ: 23اپریل 2013

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے مویشی پال خواتین و حضرات کو بھیڑبکریوں کو انٹیروٹاکسیمیا(انتڑیوں کازہر) سے بچانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ لائیوسٹاک فارمرز اپنی بھیڑبکریوں کو صحت مندرکھ سکیں۔

انٹیروٹاکسیمیایاانتڑیوں کازہر بھیڑبکریوں کی ایک مہلک و متعدی بیماری ہے۔ اس میں قدرتی طورپر جانوروں کی انتڑیوں میں موجود زہریلامادہ بیماری کاباعث بنتاہے لہٰذا جانوروں کو مناسب خوراک ڈالی جائے۔ اس مرض کی اہم علامات میں جانورکاسست ہوجانا، بھوک کی کمی، تیزبخار، آنکھوں سے پانی کااخراج اوردست شامل ہیں۔
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات محکمہ شیڈول کے مطابق لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن نے کہاہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کی جانب سے لائیوسٹاک فارمرز کے جانوروں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے وقتاًفوقتاً معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

Goat, Sheep Vaccination

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More