نیشنل بک ڈے کا انعقاد: زرعی یونیورسٹی

April 22, 2013

University of Agriculture Faisalabad (UAF),
University of Agriculture Faisalabad (UAF),

فیصل آباد (زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) زرعی یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری ‘ لیبارٹری سکولز اور سینئر ٹیوٹر آفس کے اشتراک سے نیشنل بک ڈے کا انعقاد کیاگیا۔ اس حوالے سے خصوصی پروگرام یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق تھے۔ اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ زندگی کے تمام ماہ و سال کے دوران کتاب ایک بہترین دوست کی حیثیت رکھتی ہے اور انہیں یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم کا بہترین انتظام ہے بلکہ سکول کی سطح پر بھی مثالی خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے نیشنل بک ڈے کے حوالے سے لیبارٹری سکولز کے بچوں کی عملی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ کتاب سے دوستی اور تعلق رکھنے والے افراد عمومی طور پر ہر میدان میں کامیاب انسان ثابت ہوتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے منتظمین کو نیشنل بک ڈے کے حوالے سے خوبصورت پروگرام ترتیب دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایاکہ یونیورسٹی انتظامیہ تسلسل کے ساتھ ہر سال کتاب میلہ منعقد کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تشنگان علم و ہنر کیلئے تمام شعبہ جات میں لاکھوں روپے کی نئی کتب خریدی جاتی ہیں۔ اس موقع پر معروف دانشور ‘ شاعر اور محقق ڈاکٹر ریاض مجیدنے بتایا کہ امریکہ میں بچوں کیلئے مضامین اور دیگر دلچسپی و تربیت پر مبنی کتابیں لکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد انگلش رائٹرزرجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں پاکستان میں اُردو میں لکھنے والے افراد کی تعداد انتہائی کم ہے۔انہوں نے کتاب کے ساتھ بچوں کی محبت اور تعلق کی روشنی میں سکول لائبریری کیلئے 5ہزار روپے کی کتابوں کا اعلان بھی کیا۔سینئر ٹیوٹر آفس آرٹ کلب کے طلبہ نے ایک خوبصورت سکرپٹ کے ذریعے کتاب اور انٹرنیٹ پر دستیاب علم اور معلومات کا موازنہ بھی پیش کیاکہ کس طرح کتاب انٹرنیٹ کے مقابلہ میں زیادہ معتبر‘ موثر اور مفید ذریعہ ہے۔ تقریب سے پرنسپل آفیسر اُمور طلبہ پروفیسرڈاکٹر محمد یونس‘ چیف لائبریرین ڈاکٹر احسان الحق‘ یونس جیلانی‘ قمر عباس‘ ادریس بابر‘ ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت‘ ہیڈمسٹریس تسنیم زبیرنے بھی خطاب کیا جبکہ سکول طلبہ نے کتاب کی محبت پر مبنی ایک نغمہ پیش کیا۔ آخر میں نظامت اُمور طلبہ کے زیراہتمام حاضرین نے کتاب سے محبت اجاگر کرنے کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیا۔uaf-2013

University of Agriculture Faisalabad (UAF)
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More