آسٹریلیا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں واٹر ریسورس ریسرچ سنٹر قائم کرے گا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ

آسٹریلیا پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی
آسٹریلیا پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی

فیصل آباد 22اپریل 2013ء ( زرعی میڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی‘ زرعی‘ صنعتی اور گھریلو سطح پر پانی کی بچت پر مبنی ٹیکنالوجیز کو فرغ دینے اور اس کے دانشمندانہ استعمال کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں واٹر ریسورس ریسرچ سنٹر قائم کرے گا۔ یہ بات آسٹریلین سیکٹر لنکج پروگرام فیز IIکے ٹیم لیڈر ڈیوڈ سویٹ کیلے کی قیادت میں یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے آسٹریلوی وفد کی زرعی یونیورسٹی فیصل آبا دکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں سے ملاقات میں سامنے آئی۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ ان کاادارہ یونیورسٹی کیلئے بین الاقوامیت کے جس پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ایک سال میں 88بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اس کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی بہت جلد آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی میں ٹماٹر اور بھنڈی توری کے جرم پلازم کی ترقی کیلئے بھی آسٹریلوی اداروں کے ساتھ مشترکہ پروگرام جاری ہے۔

اے ایس ایل پی فیز IIکے ٹیم لیڈر ڈاکٹر ڈیوڈ سویٹ کیلے نے بتایا کہ ان کا ادارہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے تجاویز پر غور کر رہا ہے جن کے ذریعے ایشیاء میں فوڈ سیکورٹی اور دالوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔انہوں نے بتایاکہ ہارٹیکلچر سیکٹر میں ویلیو چین و مارکیٹنگ میکانزم میں بہتری کیلئے بھی پاکستانی اداروں کی مددکر رہا ہے۔ ازاں بعد آسٹریلوی وفد نے یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز و دیگر تجرباتی لیبارٹریوں کا دورہ بھی کیا۔

University of Agriculture Faisalabad (UAF),
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More