انٹر نیشنل لائیوسٹاک اینڈ پولٹری کانگریس کا کامیاب انعقاد

ILPC 2013
ILPC 2013

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

تاریخ: 19اپریل 2013

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اورپاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی دو روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک اینڈ پولٹری کانگریس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کانگریس میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر 100 سے زائد فارماسیوٹیکل اور لائیوسٹاک پراڈکٹس و سازوسامان بنانے والی کمپنیوں، ویٹرنری و تربیتی اداروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے سٹالز لگائے۔

کانگریس کی افتتاحی تقریب میں قیصر ذوالفقار وزیر لائیوسٹاک و زراعت، محمد عرفان الٰہی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع)، ڈاکٹر پروفیسر طلعت نصیر پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور، ڈاکٹر محمد ارشد چیئرمین پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوس ایشن، ڈاکٹر اسرار حسین ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اور ڈاکٹر محمد صادق گل ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکشن اینڈ ایکسٹینشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کانگریس کی اختتامی تقریب میں عبدالباسط سابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری کے شعبہ سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور پاکستان بھر میں پروٹین حاصل کرنے کا یہ سستا ترین ذریعہ ہے۔ لہٰذا اس شعبہ کے لیے فری مارکیٹ میکنزم ضروری ہے۔ حکومت اس شعبہ پر نئے ٹیکس نہ لگائے۔ پولٹری شعبہ کے اخراجات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ سال کے دوران پولٹری کی صنعت کو مختلف مسائل کا سامنا ہوتا ہے جن کو حل کرنا ضروری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد چیئرمین پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ گوشت اور دودھ کی زیادہ پیداوار سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ کانگریس میں ڈاکٹر اسرار حسین ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کی ہدایات پر ڈاکٹر محمد صادق گل کی سربراہی میں لگائے جانے والے سٹال کو شرکاء نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس سٹال کی جانب سے دیا جانے والا لائیوسٹاک میٹیریل اور تکنیکی معلومات سے ہمیں بے حد فائدہ ہوا ہے۔
Livestock, Dairy, Poultry,
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More