محکمہ لائیوسٹاک 2 روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک، ڈیری اور پولٹری کانگریس کا انعقاد

International Livestock , Dairy And Poultry Congress
International Livestock , Dairy And Poultry Congress

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

تاریخ: 16 ا پریل 2013

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل لائیوسٹاک، ڈیری اور پولٹری کانگریس کا انعقاد 17، 18 اپریل 2013 کو ایوان اقبال لاہور میں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ملک میں تحفظ خوراک ، لائیوسٹاک و پولٹری انڈسٹری کو ترقی دینا ہے۔ اس کانگریس میں تقریباً تین ہزار ملکی و بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

اس کانگریس میں مختلف سٹیک ہولڈرز ، اکیڈیمیا، سائنسدان، مرغبان حضرات، ڈیری فارمرز، میڈیسن کمپنیاں، این جی اوزاور متعلقہ حضرات جو اس شعبہ سے منسلک ہیں شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں بین الاقوامی سرمایہ دار وں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس سے قومی وسائل میں اضافہ کو رجحان پیدا ہو گا۔ یہ کانگریس محکمہ کی رہنمائی اور ڈیری و پولٹری انڈسٹری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

Livestock, Poultry, Dairy.

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More