یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے حمایت جاری رکھی جائیگی: FCCI

The Faisalabad Chamber of Commerce & Industry
The Faisalabad Chamber of Commerce & Industry

پریس ریلیز

مورخہ14 اپریل 2013ء

فیصل آباد ( ) باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں اعزازی قونصیلٹ کھولے گئے ہیں۔ یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے حمایت جاری رکھی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار رومانیہ کے سفیر ایمل یون نے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ یورپی یونین کا ساتواں بڑا ملک ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں بھی کراچی کی طرز پر رومانیہ ۔ فیصل آباد بزنس کونسل قائم کی جائیگی جس سے باہمی تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں پاکستان ۔ رومانیہ چیمبر آف کامرس قائم کرنے کے بھی خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 700 سے زائد پاکستانی کمپنیاں رومانیہ کے ساتھ تجارت کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی طالب علموں کی بڑی تعداد رومانیہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں رومانیہ کے اعزازی قونصل جنرل فائق جاوید نے کہا کہ آئندہ ماہ رومانیہ میں تجارتی مواقعوں کی تلاش اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفد بھیجا جائیگا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں صدر ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادمیاں زاہد اسلم نے کہا کہ رومانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت کے وسیع مواقعوں سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ رومانیہ یورپین یونین کے ممالک میں 11 ویں بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2011 ء کے تجارتی معاہدے سے بھرپور استفادہ کیلئے نمائشوں کے انعقاد ، باہمی تجارتی وفود کے تبادلہ اور تاجروں کے براہ راست روابط سے مدد لی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین 2011 ء میں باہمی تجارتی حجم200 ملین ڈالر تھا جس میں سے پاکستان کی برآمدات 30 ملین ڈالر اور درآمدات 170 ملین ڈالر ہوئی تھیں۔ اس موقع پر نائب صدر ایوان چوہدری محمد بوٹا ،سابق صدر ایوان خواجہ عاصم خورشید ، سابق نائب صدر ریحان نسیم بھراڑہ، ریحان اشفاق شیخ، شیخ مسعود ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اختتام پر صدر ایوان میاں زاہد اسلم ، چوہدری سرور، رانا اکرام اللہ، سابق صدر خواجہ عاصم خورشید اور رانا محمد سکندر اعظم نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔

سیکرٹری جنرل

Faisalabad Chamber of Commerce and Industry (FCCI),
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More