گومل کالج آف ویٹرنری سائنسز میں بھرتیاں وائس چانسلر کی میرٹ پالیسی کی مکمل پاسداری کا ثبوت ہیں

April 13, 2013

Gomal Veterinary College
Gomal Veterinary College

چار گولڈ چار سلور میڈل لیکچرز کی بھرتیوں کے علاوہ چارپی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی کے بعد ویٹرنری کالج ملکی بہترین ویٹرنری کالج بن سکے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان( زرعی میڈیا ڈاٹ کام) گومل کالج آف ویٹرنری سائنسز ، گومل یونیوسٹی میں کل سنڈیکٹ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کے ساتھ ویٹرنری کالج کے اساتذہ کی تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کیے گے۔ ان میں گومل کالج آف ویٹرنری سائنسز کی ایک پروفیسر پر ڈاکٹر امان اللہ اختر جو کہ ملائشیا سے پی ایچ ڈی ہیں اور جو کہ یونیورسٹی آف ملائشیا پترا میں بہترین تھیسس ایوارڈ یافتہ ہونے کے علاوہ کئی بار بہترین ٹیچرز کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں کی تعنیاتی کی گئی جبکہ چار اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر ڈاکٹر باسط ذیشان، ڈاکٹر طارق عباس، ڈاکٹر کمال شاہ اور ڈاکٹر شاکراللہ کے علاوہ دس لیکچرزکی پوسٹوں پر بھی مستقل بنیادوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ان لیکچرز میں سے چار گولڈ میڈل اور چار سلور میڈل امیدواروں کی تعیناتی وائس چانسلر کی میرٹ پالیسوں کی مکمل عکاسی کرتی ہے جنھوں نے سلیکشن بورڈ میں بغیر رنگ و نسل و علاقائی تفریق کے جامع گومل میں مختلف کیٹاگریزاساتذہ کی تعیناتی مکمل میرٹ پر کی ۔ان نئی مستقل بنیادوں پر ویٹرنری کالج میں بھرتیوں کے بعد گومل کالج آف ویٹرنری سائنسز HECاور PVMCکے criteriaکو پورا کرتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کر سکے گا علاوہ ازیں کالج اور یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا جس کے بعد ویٹرنری کالج ملکی بہترین ویٹرنری یونیورسٹیوں اور کالجزز کے برابرپہنچ جائے گا ۔لائق اور قابل ستائش اساتذہ کی تعیناتی کے بعد کالج میں استاتذہ کی کمی کے خلاء کو پر کرکے بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول طلباء کو میسر ہو گاجسکو بروئے کار لاتے ہوگے طلباء ملکی و انٹرنیشنل سطح پر یونیورسٹی و کالج کے علاوہ ملکی وقار کو بھی بلند کر سکیں گے۔

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More