کینولا ہائبرڈ تصدیق شُدہ بیج 350 روپے فی کلو مہیا کرتا ہے مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو بک رہا ہے PARC

 میں وزٹ
میں وزٹ

اسلام آباد( ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میر حسن ڈومکی نےNARC میں وزٹ کے دوران مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا اورڈاکٹر عظیم ڈائریکٹر جنرل NARC نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی نے کہا کہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے حاصل شدہ نتائج کو کاشتکار تک پہنچا کر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ PARC کینولا ہائبرڈ تصدیق شُدہ بیج 350 روپے فی کلو کسانوں کو مہیا کرتا ہے جبکہ یہی بیج مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو بک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی قسم NARC -2011 کی تیار فصل کو دیکھتے ہوئے کسانوں کو مبارکباد دی کہ PARC نے ملک بھر میں NARC-2011 گندم کی نئی قسم متعارف کرائی ہے جو فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور قوت مدافعت بھی رکھتی ہے۔وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے کاشتکاروں کو PARC ورکشاپ ، سیمینار، اور تربیتی کورس ترتیب دے تا کہ جدید ٹیکنالوجی کی زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو سکے۔ انہوں نے کہا NARC میں جین بنک ملک کا وہ اثاثہ ہے جو ہماری خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم ستون ہے۔ وفاقی وزیر کو ڈاکٹر عظیم اور ڈاکٹر مصطفی ساجد نے بتایا کہ جین بنک پورے ملک میں منفرد ادارہ ہے جس میں پوری دنیا سے جرم پلازم اکھٹے کیے جاتے ہیں۔ اور تحقیقی نتائج میں اس قدر سہولیات ہو گئی ہیں کہ اب 10-15 سال کی بجائے 5 سے 7 سال میں نئی اقسام اور تحقیقی نتائج کاشتکار کی فیلڈ پر پہنچ جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی نے کہا کہ میں اعلی سطح پر سفارش کروں گا کہ پڑوسی ملک کی طرح اپنے ملک میں کاشتکار کو وہ سہولتیں ملنی چاہیں۔ وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی کو ڈاکٹر عظیم خان DG-NARC نے سنٹر کی کارکردگی اور تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عظیم خان ڈائریکٹر جنرل NARC نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ریسرچ سنٹر کی کامیابی سے اپنے نئے نئے تحقیقی نتائج کو ملک بھر کے کاشتکاروں تک پہنچانے میں سرگرمِ عمل ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی کو سنٹر کی مختلف لیبارٹریز اور تجرباتی فیلڈ دکھائے گئے۔ جس میں خوراک کی ٹیسٹ لیبارٹری ، جین بنک، فارم مشینری، مگس بانی، کینولا کی فصل، گندم NARC – 2011 کی تیار فصل اور خصوصی طور پر NARC نے گندے پانی کو صاف کر کے فصلات کے استعمال میں لانے کا کامیاب تجربہ دکھایا۔ وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی کو لائیو سٹاک کے شعبہ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا جس میں پولٹری کی صنعت کو بڑے نقصان سے بچانے کے لئے PARC نے ویکسین تیار کی جو اپنی مثال آپ ہے۔ وفاقی وزیر میر حسن ڈومکی نے کہا کہ زرعی سائنسدان فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں جس سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے ریسرچ سنٹر کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہی وہ کام ہے جو ترقی کو فروغ دے گا۔

PAKISTAN AGRICLUTRAL RESEARCH COUNCIL

(Directorate of PR & Protocol)

E-Mail: dirprparc@gmail.com
narc

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More