پوسٹ گریجو ایٹ داخلوں کے پرو گرام کو مزید لچک دار بنانے کا فیصلہ

University of Agriculture, Faisalabad
University of Agriculture, Faisalabad

فیصل آباد 12اپریل ( زرعی میڈیا ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجو ایٹ داخلوں کے پرو گرام کو مزید لچک دار بنانے کا فیصلہ اب سال میں چار مر تبہ پی ایچ ڈی کے لئے داخلے کئے جائیں گے اس بات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ایڈوانسڈ سٹڈیز ریسرچ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں امتحانی نتائج سے قبل ہی داخلے شروع کر دیئے جاتے ہیں لہذا یونیورسٹی میں یہی نظام اپنایا جا رہا ہے اب پوسٹ گریجو ایٹ داخلے نتائج کے اعلان سے پہلے ہی شروع کئے جائیں گے جبکہ انرول منٹ نتائج موصول ہونے کے بعد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے چیلنجز سے عہد ہ برآ ہونے کے لئے یونیورسٹی نئے ڈسپلن اور ڈگری پرو گرام متعارف کرارہی ہے تاکہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تر بیت یافتہ افرادی قوت تیار کی جا سکے ۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور ایکالوجی کے شعبوں میں سپیشلائزڈ ڈگریاں شروع کی جار ہی ہیں تاکہ انٹر ڈسپلنری سطح پر انہیں پڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے تحقیقی نظام کو شفافیت سے ہمکنار کرنے کے لئے مزید فلٹر لگائے جا رہے ہیں تاکہ نقل کے رحجان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں مختلف ڈسپلنز میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حل کرنے کے لئے مختلف طریقوں پر غور بھی کیا گیا ۔

University of Agriculture Faisalabad (UAF),
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More