ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور میں بالغ ڈینگی مچھروں اور لاروں کی کثیر تعداد

12اپریل 2013

Dengue Mosquito and Larvae
Dengue Mosquito and Larvae

لاہور:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ زراعت پنجاب کے ماہرین پر مشتمل ٹیم کی طرف سے معائنہ کے دوران ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور میں بالغ ڈینگی مچھروں اور لاروں کی کثیر تعداد میں موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کے انٹامالوجسٹس نے آج ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور کا سروے کیا تو ورکشاپ میں بیشتر مقامات پر ڈینگی مچھروں کی کثیر تعداد پائی گئی۔

ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے ڈینگی مچھروں کے بچوں (لاروں ) کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ بالغ مچھروں کی تلفی کے لیے محکمہ صحت کے ڈینگی بریگیڈ سے سپرے کے انتظامات بارے سفارش کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ریلوے انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے تمام نشان دہ افزائشی مقامات کو فوری طور پر تلف کریں اور کسی جگہ بھی فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرائیں۔

****

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More