پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی برآمدات 13 فیصد کم ہوگئیں

April 10, 2013

pak-india-relations
تعلقات پھر سردمہری کا شکار، رواں سال جنوری وفروری میں برآمدات گھٹ گئیں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں بہتری آئی تھی گزشتہ سال کی نسبت ٹیکسٹائل،پھل،سبزیوں اور دیگر مصنوعات کی برآمدات کم ہوگئیںاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ایک بار پھر سرد مہری آگئی اس کے نتیجے میں 2013کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارت کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری اور فروری کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارت کو برآمدات میں 13فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے برعکس مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی سے دسمبر 2012 کے دوران بھارت اور پا کستان کے مابین باہمی تجارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی گئی،ٹریڈرز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل، پھل، سبزیوں سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع, دنیا نیوز
Agriculture
Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More