جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادہینڈ آؤٹ

جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات
جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات

فیصل آباد 10 اپریل (زرعی میڈیا ڈاٹ کام )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیار ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کو اسلام آباد اور لاہور میں منعقد ہونے والی زرعی نمائشوں میں بھر پور پذیرائی ملی ہے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کا کر دار ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع میسر آیا ہے بلکہ اس تحقیق کے ثمرات عام کسان کی دہلیز تک منتقل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرارا حمد خاں نے اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی زرعی نمائش اور لاہور میں جوہر ٹاؤن میں واقع ایکسپو سنٹر میں ایک میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ ایگری ایکسپو میں حصہ لینے والے سائنسدانوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے آؤٹ ریچ پرو گرام کے تحت یہاں ہونے والی تحقیق کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے پوری توانائی کے ساتھ کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں منعقد ہونیو الی زرعی نمائش میں یونیورسٹی کے سٹال پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا ‘ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نینا ماریا کے ہمراہ یونیورسٹی کے سٹال کا خصوصی دورہ کیا اور یہاں رکھی جانے والی ٹیکنالوجی میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی سفیر نے زرعی نمائش کے سلسلے میں منعقد ہونے والے سیمینار میں ملک کے تمام تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ امریکی اشتراک عمل اور تعاون کے حوالے سے صرف زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا تذکرہ کیا جو کہ اس جامعہ کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آنے والے دنوں میں اس قسم کی نمائشوں میں نہ صرف بھر پور حصہ لے گی بلکہ ملک کے طول و عرض میں آؤٹ ریچ پرو گرام کے تحت خود بھی زرعی میلے منعقد کرے گی تاکہ جدید ٹیکنالوجی کسان کی دہلیز تک منتقل کی جا سکے۔
uaf-agri-10april2013
University of Agriculture Faisalabad (UAF),
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More