بھینسیں دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہور

April 9th, 2013

UVAS Vice-Chancellor
UVAS Vice-Chancellor

لاہور(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ترقی پذیرممالک میں چھوٹے کسانوں اور گاؤں کی معیشت میں بھینسوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

وہ گذشتہ روز یو نیورسٹی میں منعقدہ بفیلو ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے عنوان پر منعقدہ انٹرنیشنل سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جسکی صدارت سیکٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب عرفان الہٰی نے کی۔
ہندوستان سے پروفیسر ڈاکٹر پریم کمار اُپل ،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وائس چانسلر نے کہاکہ پاکستا ن میں زیادہ تر دودھ کی پیداوار بھینس سے حاصل کی جارہی ہے علاوہ ازیں بھینس نے دودھ کے ساتھ ساتھ گوشت کی فراہمی اور باربرداری کے کام آکرمعیشت میں نمایاں حیثیت حاصل کی ہے۔سیکٹری لائیو سٹاک نے پاکستان میں لائیو سٹاک کی ترقی میں حکومتی کاوشوں پر روشنی ڈالی جب کہ ہندوستان کے ڈاکٹر پریم کما رنے بھارت میں لائیو سٹاک کی صورتحال اور وہاں کی حکومت کی کاوشوں کے حوالے سے بتایا۔

Buffalo, UVAS,
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More