ون ونڈو آپریشن پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی: زرعی ترقیاتی بنک

Saturday, 06 April 2013

 قرضوں کی فراہمی یکم اپریل سے جاری ہے
قرضوں کی فراہمی یکم اپریل سے جاری ہے

لاہور:(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) اپریل 2013ء: خریف کی فصلوں کی بروقت کاشت اور زرعی مداخل کی خریداری کے لیے زرعی ترقیاتی بنک کے ون ونڈو آپریشن پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی یکم اپریل سے جاری ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق زرعی ترقیاتی بنک کے ذریعے 25ایکڑ آبپاش اور 50ایکڑ بارانی رقبے کے مالک کاشتکار پاس بُک کے ذریعے زرعی لوازمات کی خریداری کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مرکز کی سطح پر ہر سوموار کو زرعی ترقیاتی بنک کے موبائل کریڈٹ آفیسرز کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کریں گے اوربینک تین دن میں قرضہ جاری کرنے کا پابند ہو گا۔قرضوں کے حصول کے طریقہ کار بارے نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی طرف سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار حکومت کی طرف سے زرعی شعبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھا کر خریف کی فصلوں کے پیداواری اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں ا ور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی خود کفالت کے ساتھ ساتھ اپنی آمد ن بڑھائیں۔*****
نظامت زرعی اطلاعات پنجاب21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہورPh.042-9200731, 9200729, Fax No.042/9202911 E.mail:ziratnama@hotmail.com

ہینڈ آؤٹ

Agricultural credit

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More