ساتویں سالانہ ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرنس کا انعقاد

sahiwal-cattle

پریس ریلیز(محکمہ لائیوسٹاک)

تاریخ: 05 ا پریل 2013

(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) تحقیقاتی مرکزبرائے تحفظ ساہیوال گائے، جھنگ کے زیر انتظام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ساتویں سالانہ ایک روزہ ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرنس کا انعقاد 10 اپریل 2013ء بروز بدھ ہو گا۔تقریب کے مہمان خصوصی جناب عرفان الٰہی سیکرٹری حکومت پنجاب محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ممبران ساہیوال کیٹل بریڈرز سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ پنجاب کے 22 اضلاع سے رجسٹرڈ ساہیوال گائے پال کسانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ادراہ 15000 رجسٹرڈ ساہیوال گائیوں پر 150 ساہیوال سانڈوں کی پراجنی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ پراجنی پروگرام کے ذریعے ادارہ اب تک 329 ساہیوال بلز اولاد کی بناء پر پرکھ چکا ہے جن میں سے 21پروون بلز کا سیمن پنجاب کے بریڈرز اپنے ساہیوال نسل کی جینیاتی بہتری کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

Sahiwal Cattle
Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More