سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ریسرچ پراڈکٹیویٹی ایوارڈ: وائس چانسلر

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادہینڈ آؤٹ

وائس چانسلر
وائس چانسلر

فیصل آباد 6 اپریل ( زرعی میڈیا ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملک کا واحد ادارہ ہے جس کے ایک سوسے زائد سائنس دانوں کی گراں بہا سائنسی خدمات کے اعتراف میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ریسرچ پراڈکٹیویٹی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے نیو سنڈیکیٹ روم میں ڈینز کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائیں۔ ڈاکٹر اقرار احمدخاں نے بتایا کہ یونیورسٹی نئے تعلیمی سال سے درجنوں نئے ڈگری پروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بائیوانفرمیٹکس‘ ڈی فارمیسی‘ بی بی اے‘ بائیومیڈیکل سائنس ‘ فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات سمیت 14سالہ تعلیم رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بھی نئے ڈگری پروگرام جلد شروع کر دیئے جائیں گے۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ یونیورسٹی مستقبل قریب میں رینالہ خورد میں نیا کیمپس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی کیمپس میں او لیول اور اے لیول کی کلاسیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں وژن 2030ء کے ذریعے آئندہ 30ہزار سے زائد طلبہ کیلئے تعلیمی‘ تحقیقی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پلان تیار کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پڑھائے جانیوالے کورسز میں مزید تنوع لایا جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پلاننگ کمیشن سے یونیورسٹی میں نئے لیکچرتھیٹرزکی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کروا لی گئی ہے اور ان کی یہ خواہش ہوگی کہ موجودہ تعلیمی سال کے دوران کم از کم پچاس فیصد کورس آن لائن دستیاب کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے ڈینز و ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ طلبہ کویہ باور کروادیا جائے کہ یونیورسٹی انہیں سرکاری نوکری کیلئے تیار نہیں کر رہی بلکہ یہاں انہیں وہ تمام ہنر اور صلاحیتیں فراہم کی جا رہی ہیں جن کے ذریعے وہ خودروزگار کے فلسفہ کو آگے بڑھاسکیں۔انہوں نے سائنس دانوں پر زور دیا کہ دنیا کے موقر سائنسی جرائد میں تحقیقی مقالوں کے ذریعے امپیکٹ فیکٹر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کو اپنی تحقیقات کے مثبت پہلوؤں سے ضرور آگاہ کریں تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں محسوس کی جا سکیں۔University of Agriculture Faisalabad (UAF),

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More