
لاہور 05اپریل 2013: محکمہ زراعت پنجاب کے ماہرین پر مشتمل ٹیموں کی طرف سے لاہور میں 12جبکہ فیصل آباد میں 2جگہوں پر ڈینگی مچھر کی افزائش کے مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سپیشل سیکرٹری زراعت محمد اقبال چوہان کی زیر نگرانی محکمہ زراعت پنجاب کے انٹامالوجسٹس15فروری 2013سے پنجاب میں ڈینگی مچھر کی مانیٹرنگ و نشاندہی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
***
21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور