Thursday, 04 April 2013

سندھ میں گندم کی خریداری اور باردانے کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے سلسلے میں وزیر خوراک محمد اقبال داؤد پاک والا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،
اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف13اکھ میٹرک ٹن مقرر کردیا گیا۔ ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں اور دودن میں سندھ بھر میں باردانے کی دستیابی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر خوراک محمد اقبال کاؤد پاک والا کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ،جس میں وزیر زراعت این کے لدھا نہ ، کمشنرز ، سیکریٹری فوڈ اور زراعت نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔