Thursday, 04 April 2013

پنگریو سمیت سندھ کی کاشت کار تنظیموں نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی تجویز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کاشتکار طبقہ مختلف ٹیکسزاور لگان کی ادائیگی کے باعث پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے ، زراعت پر مزید ٹیکس لگانے سے نہ صرف غربت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک زرعی اجنا س کی پیداوار کے لحاظ سے بھی مزید پیچھے چلا جائے گا، سندھ آبادگار ایسوسی ایشن کے صدر علی اکبر چانڈیو نے کہا کہ اب تک آنے والی کسی بھی حکومت نے زراعت کے شعبے کو بد حالی سے بچانے کے لیے کوئی موثر پالیسی نہیں بنائی، اس کے برعکس زراعت پر ٹیکس لگا کر اسے مزید تباہی کی طرف دھکیلا جاتا رہا ہے ۔اسمال گروئرز ایسوسی ایشن کے صدر گلن شاہ، آبادگار ویلفیئر ایسوسی ایشن پنگریو کے عہدیداروںنے کہا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی تجویز زرعی طبقے سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کے مترادف ہے ۔ ذرائع, دنیا نیوز
Agriculture
Published: Zarai Media Team