پاکستان سیب پیدا کرنے والا دنیا کادسواں بڑا ملک ہے،احمد جواد
پاکستان سیب پیدا کرنے والا دنیا کادسواں بڑا ملک
Share
Monday, 01 April 2013
پاکستان سیب پیدا کرنے والا دنیا کادسواں بڑا ملک
اسلام آباد(اے پی پی)ہار ویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جواد نے کہا ہے کہ پاکستان سیب پیدا کرنے والا دنیا کادسواں بڑا ملک ہے جہاں 13لاکھ 35 ہزار ٹن سالانہ سیب کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔
سیب کی پیداوار میں 2 ٹن فی ایکڑ کا ضافہ کرکے 30 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیب کی فی ایکڑ پیداوار اور پھل کے معیارمیں بہتری لا کر سیب کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
سیب کی عالمی تجارت کا حجم 5 ملین ٹن ہے جس میں فرانس، چلی، بلجیم ، امریکہ اور ہالینڈ کا نمایاں حصہ ہے۔
روس پاکستانی سیب کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے ،روس میں نئی منڈیوں کی تلاش سے ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیب کی مجموعی پیداوار کا 65فیصد بلوچستان جبکہ 25 فیصد خیبر پختونخوا میں پیدا ہوتا ہے۔ پھلوں کی برآمدات بڑھا کر ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔