سبز مرچ کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے بچائیں: زرعی ماہرین

April 1st, 2013

سبز مرچ کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے بچائیں: زرعی ماہرین
سبز مرچ کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے بچائیں: زرعی ماہرین

راولپنڈی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

یہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہو جاتے ہیں اور آخر میں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑ جاتا ہے ۔
پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے پتے چُڑ مُڑ ہو جاتے ہیں، پھول جھڑ جاتے ہیں، جو پھل بنتا ہے وہ بھی چھوٹا اور نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔مرجھاؤ کی بیماری پتوں پر گول یا نوکدار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے ۔
ماہرین نے کہا کہ بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں اور حملہ شدہ پتوں اور پودوں کو اکھاڑ کر تلف کر دیں۔ شدید حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملہ کی سفارش کردہ زہریں بروقت سپرے کریں۔
Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More