زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ
فیصل آباد 31مارچ 2013ء ( )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں کی تقریبات کا اہم پروگرام کسان میلہ یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلرڈاکٹر اقرار احمد خاں کی صدارت میں منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر نذیر احمد سانگھی تھے جبکہ حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر نور الاسلام خان اور ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر انجم علی بٹر نے مہمانان اعزاز کے طو رپر شرکت کی۔استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انکا ادارہ گزشتہ پانچ برسوں سے سال میں دو مرتبہ ربیع و خریف فیسٹیول منعقد کروا رہا ہے جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے ہزاروں کسان‘ مویشی پال حضرات ‘ زرعی انڈسٹری سے وابستہ ادارے و شخصیات اور حکومتی ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔
University of Agriculture Faisalabad (UAF),
Copyright: Zaraimedia.com