30 March,2013

لاہور: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،اندرون سندھ گرمی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا ،کشمیر اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد ، لاہو 28 ، ملتان فیصل آباد 29، کوئٹہ 19حیدر آباد 32 اور کراچی میں بھی 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع, دنیا نیوز