30 March,2013

لاہور: ارسا نے فصل خریف کیلئے صوبوں کو پانی کی تقسیم کی منظوری دے دی۔ صوبوں کو گزشتہ سال کی نسبت ایک کروڑ ایکڑ فٹ پانی زیادہ فراہم کیا جائے گا۔
ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسجد امتیاز کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فصل خریف کیلئے صوبوں کو پانی کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔ ترجمان ارسا کے مطابق خریف سیزن میں پانی کا شارٹ فال 6 فیصد رہے گا۔ صوبہ پنجاب کو 3 کروڑ، 30 لاکھ ایکٹر فٹ، سندھ کو 3 کروڑ ایکٹر فٹ، خیبرپختونخواہ کو 8 لاکھ، بلوچستان کو 20 لاکھ ایکٹر فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبوں کو گزشتہ سال کی نسبت ایک کروڑ ایکڑ فٹ پانی زیادہ فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع, دنیا نیوز