وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ(NFS&R)، حکومت پنجاب

National Food and Nutrition Security Policy
National Food and Nutrition Security Policy

پریس ریلیز

29 مارچ(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ): خوراک کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ سیکورٹی پر مشاورتی

ورکشاپ کی میڈیا بریفنگ آ ج پی سی ہوٹل لاہور میں ہو گی۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل کے قیام اور خوراک کی دستیابی اور قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور وفاقی سیکرٹری احمد بخش لہری و دیگر تحفظ خوراک کی پالیسی کے بارے میں میڈیا کو آ گاہ کریں گے

لاہور۔۔۔۔28مارچ۔۔۔۔ وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ(NFS&R)، حکومت پنجاب ، فور برادرز گروپ ، سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور کنزو کوالٹی سیڈکے زیر اہتمام نیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکورٹی پالیسی بنانے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی ورکشاپ آج پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد کی جارہی ہے جس میں سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ، وفاقی سیکرٹری برائے (NFS&R) احمد بخش لہری ، اڈیشنل سیکرٹری (NFS&R) عبدالباسط خان، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ، محمد عرفان الٰہی، چیرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر افتخار احمد ، چیف ایگزیکٹیو آ فیسر پیمکو، محمد عمران امجد ، فور برادرز گروپ کے چیر مین جاوید قریشی، ایگرو لائیو سٹاک ایکسپرٹ ڈاکٹر حامد جلیل اور شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔شرکاء اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے جو پالیسی سازی میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ نیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکورٹی پالیسی کی سفارشات ، نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل اور اینیمل اینڈپلانٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام میں مدد گار ثابت ہوں گی اس کے علاوہ “نیشنل زیرو ہنگر” پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہو گی۔

سردار غلام مصطفےٰ ۔۔۔

ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ پروٹوکول

033351555661

پنجاب چیپٹرکوآ رڈی نیٹر ۔۔

بنیامین شوکت

Copyright: Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More