25مارچ 2013لاہور:(زرعی میڈیا ڈاٹ کام) انفارمیشن سائنس اینڈ ایگریکلچرل جرنلزم کے موضوع پر انیسویں(19th) دس روزہ ٹریننگ ورکشاپ زراعت ہاؤس لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر نے ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کاشتکاروں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی کی رسائی میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں محکمہ زراعت پنجاب، متعلقہ شعبہ جات سمیت دوسرے صوبوں سے بھی افسران شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شعبہ صحافت کے پروفیسرز ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ممتاز ماہرین لیکچر دیں گے اور شرکاء کو ریڈیو ‘ٹی وی‘اخبار‘ نیوز ایجنسی اور پرنٹنگ پریس کادورہ بھی کرایا جائے گا۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب 2اپریل 2013کو ہوگی جس میں شرکاء کو اسنادبھی دی جائیں گی۔
***
21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہورPh: 99200731, 99200729, Fax No. 042-99202911 E.mail:ziratnama@hotmail.com